قیمے والی مشین میں نوجوان کا ہاتھ پھنس گیا،بروقت ریسکیو

قصور(خصوصی رپورٹ)ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ کارروائی،نوجوان کا قیمے والی مشین میں پھنسا ہاتھ باحفاظت نکال لیا۔کوٹ رادھا کشن کے ایک میرج ہال میں کام کے دوران 35 سالہ ملازم عمران کا ہاتھ قیمہ بنانے والی مشین میں بری طرح پھنس گیا۔ ریسکیو 1122 قصور کو اطلاع ملتے ہی ٹیم نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ اہلکاروں نے کمال مہارت اور پیشہ ورانہ طریقے سے مشین کو کاٹ کر متاثرہ شخص کا ہاتھ بحفاظت نکال لیا۔ زخمی ملازم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔