لاہور پولیس بہت ذمہ دار‘ہر کام کر کے دکھا دیتی ہے‘جرائم پر قابو پالیا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران

پشاور میں پانچ سال گزارے‘ایف سی میں ایک سال گزارا‘وزِیراعظم ہائوس میں سیکورٹی آفیسر کے طور پر تعینات رہا‘2018کے آخر میں پنجاب پولیس میں آیا‘مختلف شہروں میں ڈی پی او ررہا
لاہور جیسا کوئی شہر نہیں‘یہاں چیلنج بھی بہت زیادہ ہیں ‘2دن کا بچہ بازیاب کرنے کیلئے500کیمروں سے مدد لی گئی:پبلک پوڈ کاسٹ میں میزبان عدنان ملک کے سوالات کے جوابات
لاہور(عدنان ملک)پبلک پوڈکاسٹ میں میزبان عدنان ملک کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے لاہور پولیس کی کھل کر تعریف کر ڈالی‘انہوں نے کہا میںکئی شہروں میں ڈی پی او  تعینات رہا ہوں‘اب ڈیڑھ سال سے لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز ہوں اس دوران لاہور پولیس نے میری بہت مدد کی ہے‘لاہور پولیس بہت اچھی اور بہت ذمہ دار ہے‘اس کو جو کام کہہ  دیں وہ کر  کے دکھا دیتی ہے ‘ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا انہوں نے پشاور میں پانچ سال گزارے‘ایف سی میں ایک سال گزارا‘وزِیراعظم ہائوس میں سیکورٹی آفیسر کے طور پر تعینات رہا‘پھر2018کے آخر میں پنجاب پولیس میں آیا‘مختلف شہروں میں ڈی پی او کے عہدوں پر کام کیا‘انہوں نے کہا لاہور جیسا کوئی شہر نہیں‘یہاں چیلنج بھی بہت زیادہ ہیں ‘لاہور پولیس نے ڈیڑھ سال میں  میرا بہت ساتھ دیا‘ہسپتال سے2دن کا بچہ اغواء ہونے کے بارے میں سوال کے جواب میں فیصل کامران نے بتایا بچے کی بازیابی کے لئے لاہور پولیس نے بہت محنت کی‘اس مقصد کے لئے500 کیمرے دیکھے گئے‘یہ پتہ چلایا گیا بچہ اغواء کرنے والی خواتین کہاں کہاں گئیں‘اللہ تعالی نے مدد کی اور48گھنٹے میں بچہ بازیاب اور اغوا کرنے والی خاتون کو گرفتار رکرلیا گیا