مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

23 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد،مقدمات درج 
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کوگرفتار کرکے23 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1266.600 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی100 کلو ہیروئن، 1100 کلو چرس اور 50 کلو آئس برآمد کی گئی ۔چچیاں انٹرچینج ہری پور کے قریب گاڑی سے 14.400 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیاگرفتار ملزمان کی نشاندھی پر لاری اڈہ روڈ مانسہرہ کے قریب سے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاچناب ٹاؤن پلازہ گجرات کے قریب گاڑی میں موجود یو پی ایس میں چھپائی گئی 2 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیاناگن چورنگی کراچی کے قریب 200 گرام ویڈ برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔