کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 150 گرام آئس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں7 کارروائیوں کے دوران4 ملزمان کو گرفتار کرکے4 کروڑ سے زائد مالیت کی 149.884 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کی گئی اسلام آباد میں پارک کے قریب پارسل سے 31 نشہ آور گولیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاکراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 150 گرام آئس برآمد ہوئی بلوچستان میں ضلع چاغی میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی90 کلو افیون اور 10 کلو ہیروئن برآمد کی گئی بلوچستان میں کوسٹل لائن پسنی کے غیر آباد علاقے سے 45 کلو چرس برآمد ہوئی حیدر آباد میں ملزم سے 3 کلو چرس برآمد کی گئی اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 1 کلو ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔