لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس سٹریٹ کریمنلز کیخلاف ان ایکشن ہے چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے گل بہار کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو موٹر سائیکل چورا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ملزم نے چند روز قبل گل بہار کالونی میں سہیل نامی شہری کی موٹر سائیکل چوری کی تھی ۔ملزم کا 14 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم معظم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔