ویب ڈیسک: پاکستان کا جدید فتح 1 میزائل سسٹم نے بھارت کے متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنا کر ایک زبردست ضرب لگائی۔
پاکستانی دفاعی حکمت عملی کے تحت، فتح 1 میزائل سسٹم نے بھارت کی فوجی تنصیبات اور دیگر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔میزائل حملے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فتح 1 میزائل نے بھارتی اہداف کو انتہائی مؤثر طریقے سے تباہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق، حملے میں بھارتی فوج کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔پاکستان کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا ایک واضح پیغام ہے۔
فتح 1 میزائل سسٹم کی کامیاب لانچ اور اس کے ذریعے بھارت کی فوجی تنصیبات کی تباہی، پاکستان کی عسکری طاقت اور عزم کی ایک اور مثال ہے۔پاکستانی حکومت اور فوج نے واضح کیا ہے کہ اس جوابی کارروائی کا مقصد صرف اپنے دفاع کو یقینی بنانا تھا اور پاکستان اپنے قومی مفادات کی حفاظت کے لیے کسی بھی سطح پر جانے کے لیے تیار ہے۔