امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک ایرانی میزائل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں میزائل نے 10 سے زائد انٹرسیپٹرز کو چکمہ دے کر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں ریکارڈ کی گئی، لیکن ابھی تک مقام اور وقت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی میزائل نے اپنی طرف بڑھنے والے تمام انٹرسیپٹرز کو چکمہ دیا اور ہدف کو نشانہ بنایا۔کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ میزائل ایران کا مقامی ساختہ ہائپر سونک بیلسٹک میزائل "فتاح" ہو سکتا ہے، تاہم اس کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔