احسن اقبال کا کہنا ہے: ہم نہیں چاہیں گے جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے

احسن اقبال کا کہنا ہے: ہم نہیں چاہیں گے جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے

ویب ڈیسک: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا عزم ہے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد کسی صورت ٹوٹنے نہ پائے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ اپنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے بھارت صورتحال کو سمجھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کرے گا۔دوسری جانب، دہلی میں گزشتہ تین گھنٹوں سے پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔