بھارت نے پانی کو ہتھیار بنایا، نارووال میں تاریخی سیلاب:وفاقی وزیر احسن اقبال

بھارت نے پانی کو ہتھیار بنایا، نارووال میں تاریخی سیلاب:وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بھارت سندھ طاس معاہدے کے مطابق پاکستان کے ساتھ مکمل ورکنگ انفارمیشن رکھتا تو نقصان کم ہوتا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ بھارت لگتا ہے پانی جمع کر کے پاکستان کی طرف بھیج رہا ہے تاکہ نقصان زیادہ سے زیادہ ہو۔وزیراعظم شہباز شریف کل نارووال کا دورہ کریں گے اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ نارووال تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، پانی کی سطح 6 سے 8 فٹ تک روڈ پر جمع ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہزاروں ایکڑ فصل تباہ ہو چکی ہے اور اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو سیاست سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہوگا، یہ وہ آفت ہے جسے موسمیاتی تبدیلی کہتے ہیں، اور ہمیں اس نئی آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور تیاری کرنی ہوگی۔