اسحاق ڈار کا کہنا ہے: دنیا کی ذمہ داری ہے بھارت کو اس کی غلطی سمجھائے

اسحاق ڈار کا کہنا ہے: دنیا کی ذمہ داری ہے بھارت کو اس کی غلطی سمجھائے

ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کے جارحانہ اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے آپریشن 'بنیان مرصوص' کا آغاز کر دیا ہے۔

 اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فتح پاکستان کی ہوگی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اُتری ہیں اور ہم نے کوئی رسک نہیں لیا۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کو ہم نے دفاعی اقدام کے طور پر کیا ہے اور اس کا مقصد بھارت کی جارحیت کا فوری جواب دینا تھا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو سمجھائے کہ اس نے کیا غلطی کی ہے اور اس کے اقدامات کی سنگینی کو تسلیم کرے۔ اسحاق ڈار نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ پچھلے 48 گھنٹوں میں مسلسل جھوٹ بول رہا ہے اور چھپ کر پاکستان پر میزائل اور ڈورن حملے کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے لیے یہ ناممکن ہے کہ وہ جوہری طور پر زیادہ طاقتور ہونے کا دعویٰ کرے، جب کہ اس نے خود ایسے اقدامات کیے ہیں جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔نائب وزیر اعظم نے واضح طور پر کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ بھارت اپنے اقدامات کرتا جائے اور ہم صرف انتظار کرتے رہیں۔ پاکستان کی حکومت اور افواج نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔