نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا کے 2 ارب لوگ قطر میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے نتائج کے منتظر ہیں۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر اجلاس میں اسرائیل کے خلاف واضح روڈ میپ نہ دیا گیا تو یہ افسوسناک ہوگا۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 9 ستمبر کو قطر پر حملے کے بعد یہ سربراہی اجلاس دوحہ میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کے ساتھ مستقبل میں اس طرح کے حملوں کو روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز قطر اور خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیلی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی تھی۔اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز بھی دی تاکہ اسرائیلی عزائم کی مؤثر نگرانی کی جا سکے۔