عالمی قوانین کے مطابق امریکی اقدامات کو چیلنج کرنے کے لییکینیڈا نے معاملہ ڈبلیو ٹی اومیں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
اوٹاوا(آئی این پی) امریکا کی جانب سے کینیڈین درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے بعد کینیڈا نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ 155ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر اضافی تجارتی محصولات عائد کیے جائیں گے اور یہ اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک امریکا اپنے ٹیرف ختم نہیں کرتا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایک طرف کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑ رہا ہے اور دوسری طرف روس کے ساتھ بہتر تعلقات کی بات کر رہا ہے، جو کہ دوہرا معیار ہے۔کینیڈا نے یہ معاملہ عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیوٹی اومیں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ عالمی قوانین کے مطابق امریکا کے اقدامات کو چیلنج کیا جا سکے۔