ٹیرف پر سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے بھاری قیمت چکانا پڑے:نریندرمودی

انڈیا اپنے کسانوں، ڈیری سیکٹر اور ماہی گیروں کی بہتری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا:خطاب
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی  وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ ملک کے کسانوں کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق جمعرات کو نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈین وزیراعظم نے کہا  ہمارے لیے، ہمارے کسانوں کی فلاح و بہبود سب سے مقدم ہے۔ انڈیا اپنے کسانوں، ڈیری سیکٹر اور ماہی گیروں کی بہتری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر یہ جانتا ہوں کہ مجھے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی