پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ویر زارا‘ میں کام نہ کرنے کی اصل وجہ واضح کر دی۔
نادیہ جمیل نے ایک نجی ٹی وی رمضان ٹرانسمیشن میں بتایا کہ فلم کی پیشکش تقریباً فائنل ہو چکی تھی، مگر اُس وقت ان کا بچہ صرف 3 مہینے کا تھا اور وہ اسے چھوڑ کر شوٹنگ پر نہیں جانا چاہتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ابتدائی مہینوں میں بچے کے ساتھ رہنا ان کی اولین ترجیح تھی، چاہے ماں اور سسرال کے افراد نے انہیں شوٹنگ کے لیے مکمل تعاون کی پیشکش کی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ اس بڑی فلم سے انکار کرنا ان کے کیریئر کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، لیکن انہوں نے والدین کی ذمہ داری کو مقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی ‘ویر زارا’ میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جبکہ پاکستانی وکیل سمیعہ صدیقی کا کردار اداکارہ رانی مکھرجی نے نبھایا تھا۔یہ فیصلہ نادیہ جمیل کی ذاتی ترجیحات اور والدین کی ذمہ داریوں کو ظاہر کرتا ہے، جسے شائقین نے سراہا۔