شاہ ویر جعفری کا ڈرامہ ’حرمت‘ سے ڈیبیو، پہلی قسط پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

شاہ ویر جعفری کا ڈرامہ ’حرمت‘ سے ڈیبیو، پہلی قسط پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار شاہ ویر جعفری نے نئے ڈرامے ’حرمت‘ کے ذریعے ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کردیا، تاہم پہلی ہی قسط نشر ہونے کے بعد ان کی پرفارمنس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے سامنے آنے لگے۔

شاہ ویر جعفری ڈرامے میں ایک امیر اور روایتی ’رچ برَیٹ‘ کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ دنانیر مبین مرکزی کردار حرمت کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد متعدد صارفین نے شاہ ویر کی سنجیدہ اداکاری پر مختلف تبصرے کیے۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں شاہ ویر ڈرامے کے بجائے اب بھی اپنی یوٹیوب اسکیٹس میں اداکاری کرتے ہوئے محسوس ہوئے۔کچھ ناظرین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ڈرامہ دیکھتے ہوئے انہیں شاہ ویر کا مخصوص ہنسی والا انداز یاد آتا رہا، جس کے باعث ان کی اداکاری سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بن گئی۔دوسری جانب دنانیر مبین کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی۔ مداحوں نے ان کے تاثرات، جذبات کی عکاسی اور اداکاری کو سراہتے ہوئے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔