لاہور: ملازم نے 20 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کیا، پولیس نے گرفتار کر لیا

لاہور: ملازم نے 20 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کیا، پولیس نے گرفتار کر لیا

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک گھر کے ملازم نے 20 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر کے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو حسانین آباد سے گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق ملزم غلام مرتضٰی فالکن کمپلیکس میں ملازمت کرتا تھا۔گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے الماری سے سونا چوری کیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے چوری شدہ سونا برآمد کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ایس پی شہربانو نقوی نے بتایا کہ ایس ایچ او تیمور عباس کو کیس کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔
متعلقہ کیس:

حال ہی میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ فیکٹری میں بھی لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے چوری ہوئے تھے۔اس واردات میں بھی فیکٹری ملازم ماسٹر مائنڈ نکلا، اور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان محمد اشرف اور عمیر اقبال کو گرفتار کیا۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔