نشتر کالونی میں گھر سے 14 تولے سونا اور 7 لاکھ روپے چوری

نشتر کالونی میں گھر سے 14 تولے سونا اور 7 لاکھ روپے چوری

لاہور: نشتر کالونی میں چوری کی واردات کے دوران ملزمان خاتون شاہستہ کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنی الماری میں 14 تولے طلائی زیورات اور 7 لاکھ روپے نقد رکھے ہوئے تھے، جو چور چوری کرکے فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش اور تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔