کنگن پور :ٹیوب ویل چلاتے کرنٹ سے نوجوان جاں بحق

 قصور، تلونڈی(خصوصی رپورٹ) کنگن پور کے نواح میں ٹیوب ویل چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔نواحی گا ئوں کل کا رہائشی شہزاد احمد کھیتوں میں زرعی ٹیوب ویل چلا رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء￿  کے حوالے کر دی۔ اہلخانہ نے واقعہ کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔