کنگن پور:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

 38 سالہ محمد لطیف فائرنگ سے شدید زخمی ، ہسپتال پہنچ کر دم توڑگیا
الہ آباد ،تلونڈی (خصوصی رپورٹ ) کنگن پور میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس تھانہ کنگن پور موقع پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کنگن پور منڈی کے قریب ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو لوٹنے کی غرض سے روک کر نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی ،نوجوان کی طرف سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے میں 38 سالہ محمد لطیف شدید زخمی ہو گیا،جسے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کنگن پور موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ز منتقل کر دی اور نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔