ٹیوب ویل میں نہاتے پائپ میں پھنس کر10سالہ بچہ جاں بحق

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے واٹر سپلائی پائپ میں پھنس کر 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ذرائع کیمطابق افسوسناک واقعہ قبولہ میں چک مہندی خاں روڈ پر نوشا موڑ کہ قریب پیش آیا بچے کی شناخت جان علی ولد زمان احمد کے نام سے ہوئی، جو چک اسد آ پور کا رہائشی تھا۔