وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سوہنا پنجاب پروگرام کے تحت 51 شہروں میں ترقیاتی سکیموں کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سوہنا پنجاب پروگرام کے تحت 51 شہروں میں ترقیاتی سکیموں کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سوہنا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب کے 51 شہروں میں ترقیاتی سکیموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت تمام شہروں کے لیے ورک ایوارڈز جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اہم اجلاس اور بریفنگ:
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے مختلف سکیموں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری آسیہ گُل، پی ایم ڈی ایف سی، نیسپاک کے ماہرین اور میونسپل آفیسرز بھی موجود تھے۔

ترقیاتی منصوبے اور اہداف:

محکمہ بلدیات کو پی ڈی پی کے تحت 52 شہروں کی ذمہ داری سونپی گئی، جبکہ شہر کھاریاں کی فزیبلٹی محکمہ آبپاشی کے سپرد کی گئی۔324 روڈ سائیڈ اور 34 انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینکس کی تعمیر کی جائے گی، جس سے اربن فلڈنگ پر قابو پانے اور پانی کے وافر ذخیرے ممکن ہوں گے۔

روڈ سائیڈ ٹینکس میں 62 ملین گیلن
دیگر ٹینکس میں 32 ملین گیلن پانی ذخیرہ کیا جائے گا۔
زیر زمین آبی ذخائر کو ری چارج کرنے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
وزیر بلدیات نے بتایا کہ صرف لائننگ پائپوں کا استعمال کیا جائے گا، یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں پہلی بار متعارف کرائی گئی ہے۔
انفراسٹرکچر اور ماسٹر پلاننگ:

برساتی پانی کی نکاسی کے لیے 181 کلومیٹر لمبی ڈرینز بنائی جا رہی ہیں۔سیور کی مجموعی لمبائی 3500 کلومیٹر اور سڑکوں و گلیوں کی طوالت 2600 کلومیٹر ہے۔پی ڈی پی کے تحت شہروں کی جامع ماسٹر پلاننگ پہلی بار کی گئی ہے۔
سیفٹی اقدامات:

وزیر بلدیات نے سائٹس پر موثر سیفٹی اقدامات پر زور دیا۔ہدایت کی گئی کہ ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے سیفٹی آڈٹ کی رپورٹ ارسال کریں تاکہ منصوبے محفوظ اور مؤثر انداز میں مکمل ہوں۔