لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام: 59 ارب روپے کی 115 سکیموں میں سے 80 سکیموں پر کام کا آغاز

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام: 59 ارب روپے کی 115 سکیموں میں سے 80 سکیموں پر کام کا آغاز

ویب ڈیسک: لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 59 ارب روپے کی مالیت کی 115 سکیموں میں سے 80 سکیموں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 داتا گنج بخش زون اور نشتر زون میں کام شروع کرنے والی سکیمیں سر فہرست ہیں۔داتا گنج بخش زون میں 967 ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں کی مرمت کے لئے 3 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے کام کا آغاز کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت 23 کنٹریکٹرز کی فرمز کی مدد سے کام مکمل کیا جائے گا۔نشتر زون میں 2,397 گلیوں کی ترقی کے لیے 12 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور 40 سکیموں پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔ یہ تمام ترقیاتی کام ڈیجیٹلائزڈ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کرائے جا رہے ہیں، جس میں ٹف ٹائل، پی سی سی، ڈرینج اور سیوریج سسٹم، واٹر سپلائی اور سٹریٹ لائٹس کی اپگریڈیشن شامل ہیں۔

راوی زون کی 29 سکیموں کے لئے 5 ارب 10 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ شالامارکی زون کی 13 سکیموں پر 2 ارب 21 کروڑ روپے کی لاگت سے کام شروع کیا گیا۔ گلبرگ زون میں پانچ سکیموں کے لیے 74 کروڑ 64 لاکھ روپے اور سمن آباد زون کی چار سکیموں کے لیے 84 کروڑ 55 لاکھ روپے کی سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ڈی سی لاہور نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی سکیموں کے معیار اور مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔