جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی پیشی کیلئے ویڈیو لنک تیاری کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا‘سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی
راولپنڈی(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جی ایچ کیو  حملہ کیس میں پیشی کے لئے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، تاہم بدھ کو بھی کیس کا ٹرائل نہیں ہو سکا، جس کے بعد ملزمان شیخ رشید، سیمابیہ طاہر اور دیگر حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے۔   سماعت میں ویڈیو لنک آن نہیں ہو سکا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے گواہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈیوٹی پر ہیں، جس پر عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی