نورپور گائوں اپر چناب کینال شرقپور شریف میں 8 دوست نہر میں نہا رہے تھے۔ سلمان ، عبدالرحمن کی تلاش جاری
شیخوپورہ( خصوصی رپورٹ)نہر میں نہاتے ہوئے 2دوست ڈوب گئے۔نورپور گائوں اپر چناب کینال شرقپور شریف میں 8 دوست نہر میں نہا رہے تھے کہ 2دوست اچانک ڈوب گئے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورنوجوانوں کی تلاش شروع کر دی۔ ڈوبنے والوں کی شناخت 25 سالہ سلمان ولد لطیف تریڈیوالی گائوں اور 20 سالہ عبدالرحمن ولد اعظم سے ہوئی۔
نوجوان ڈوب گئے