کندھ کوٹ، وین نہر میں جا گری،4 افراد ڈوب گئے،2بچوں کو نکال لیا گیا

 بچہ اور ایک نوجوان تیز بہا ئو کے باعث لاپتہ ، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے 
کندھ کوٹ(آئی این پی)کندھ کوٹ کی شاہی واہ نہر میں وین گرنے کے نتیجے میں 4 افراد ڈوب گئے ۔ پولیس کے مطابق مقامی افراد نے نہر میں گرنے والی وین سے 2 زخمی بچوں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچہ اور ایک نوجوان تیز بہا ئو کے باعث لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔