نہر میں نہاتے ہوئے 3 دوست ڈوب کر جاں بحق

18 سالہ عمیر، 17 سالہ عاصم ، 20 سالہ عدنان دم توڑ گئے عادل کو بچا لیا گیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)نہر میں نہاتے ہوئے 3 دوست گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ،ایک لڑکے کو موقع پر موجود شہریوں نے بچالیا۔ سمندری روڈ پر ناولٹی پْل کے قریب نہر میں 4دوست 18 سالہ عمیر، 17 سالہ عاصم ، 20 سالہ عدنان اور 15 سالہ عادل نہا رہے تھے کہ اس دوران وہ گہرے پانی میں چلے گئے اور عمیر، عاصم اور عدنان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے انکے چوتھے ساتھی 15 سالہ عادل کوموقع پر موجود لوگوں نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے سے بچا لیا۔ افسوسناک واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا اور تینوں لاشیں نہر سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔