منشیات کی مالیت 3کروڑ 60لاکھ روپے،جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا
7چھوٹے،1بڑا ڈرون منشیات سپلائی کیلئے استعمال ،خاتون بھی زیر حراست
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس نے لاہور میں ایک بڑی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، تھانہ باٹا پور کے علاقے گائوں ڈھیال سے خاتون سمگلر سمیت 2افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ، ملز موں کے قبضے سے 24 کلوگرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد ہوئی، جس کی اوپن مارکیٹ میں مالیت تقریباً 3 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے،ترجمان پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق ملز موں کے قبضے سے جدید اور مہلک اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔