سرگودھا، ایبٹ آباد،بنوں، ٹانک،بلوچستان کے 7اضلاع میں بھی وائرس کی موجودگی کی تصدیق
لاہور(کرائم رپورٹر )ملک کے 14 اضلاع سے اکٹھے کئے گئے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ان علاقوں میں وائرس موجودگی کی نشاندہی ہوتی ہے۔محکمہ صحت کی انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے اہلکار نے بتایا کہ ملک بھر کے 43 اضلاع سے نمونے جمع کیے گئے تھے۔ اہلکار نے لاہور ، بلوچستان کے ضلع گوادر، کیچ، خضدار، قلعہ سیف اللہ، نصیر آباد، کوئٹہ، اوستہ محمد، سرگودھا، کراچی شرقی، کراچی جنوبی، ایبٹ آباد، بنوں اور ٹانک کے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون پائے جانے کی تصدیق کی۔مظفرآباد، گلگت، دیامر، اسلام آباد، دکی، مستونگ، بارکھان، حب، گجرات، بہاولپور، راولپنڈی، ساہیوال، اوکاڑہ، میانوالی، اٹک، جھنگ، بہاولنگر، خانیوال، ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، پشاور، سوات، نوشہرہ، بٹگرام، لوئر دیر، چارسدہ، مردان اور شمالی وزیرستان کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔