بلوچستان کے5اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،قومی ادارہ صحت
کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے 5اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3سے 12فروری کے درمیان لیے گئے تھے۔