لاہور (زیڈ این این) شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آؤٹ فال ڈسپوزل اسٹیشن سے حاصل کیے گئے سیوریج نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا، جس کے بعد متعلقہ اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔نمونے تجزیے کے لیے قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے تھے جہاں سے وائرس کی موجودگی کی باقاعدہ تصدیق کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بار بار انسدادِ پولیو مہم چلانے کے باوجود گزشتہ دو برس سے وائرس ماحول میں موجود ہے