لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے اسلام پورہ عمر روڈ میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی سروسز کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔