رحمان پورہ گرڈ سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی ،بھاری نقصان

لاہور (کرائم رپورٹر ) لیسکو کے رحمان پورہ گرڈ سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی ،آگ لگنے کے باعث گرڈ سٹیشن کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، ذرائع کے مطابق متعدد فیڈرز کے ٹرانسفارمر جل گئے ، فیڈر پر فالٹ آیا تھا جو کہ ٹھیک کیا جارہا تھا، گرڈ کا ٹی تھری ان کمنگ فلیش کرگیا جو مکمل طور پر جل گیا ،گرڈ سٹیشن بند ہونے سے گلبرگ کا آدھا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔