بلاامتیاز آپریشن کی ہدایت،ڈائریکٹر فنانس کو تمام سیکشنز کی باقاعدگی سے ہفتہ وار رپورٹ جمع کرانے کاحکم
لاہور ( کرائم رپورٹر )ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی زیرصدارت ایل ڈی اے ریونیو جنریشن بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ریونیوجنریشن کے لیے کیے گئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے ریونیو جنریشن کے اہداف بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے کی جانب سے رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی قرعہ اندازی رواں ماہ 18 مارچ کو ایکسپو سنٹر میں ہو گی۔قرعہ اندازی میں تمام کیٹگری میں مجموعی طور پر 796 افراد نے اپلائی کیا ہے۔ڈائریکٹر آکشن نے اجلاس میں پلاٹوں کی آئندہ قرعہ اندازی اور نیلامی