ایل ڈی اے ٹیموں کا گلبرگ،گلشن راوی، وحدت روڈ، سبزہ زار میں آپریشن
لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف کارروائی کرکے 61املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،گلشن راوی، وحدت روڈ، سبزہ زار میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ میں 19،گلشن راوی میں 10 املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ، سبزہ زار میں 32املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی بینک، نجی سکول،نجی کالج، فرنیچر شاپ، کلینک، سیلون، ورکشاپ، فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹا ئون پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔