چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو سفید کوٹ کیوں پہنائے جاتے ہیں؟ اس کی اہمیت کیا ہے؟

چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو سفید کوٹ کیوں پہنائے جاتے ہیں؟ اس کی اہمیت کیا ہے؟

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس کامیابی کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر سفید رنگ کا کوٹ پہنایا گیا، جو چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا ایک اعزازی نشان ہے۔فائنل کے بعد بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ونر میڈلز دیے گئے اور ٹرافی تھامنے سے قبل ایک ایک کھلاڑی کو سفید رنگ کا کوٹ پہنا دیا گیا، جس کی جیب پر چیمپئنز ٹرافی کا لوگو اور بٹن گولڈن رنگ کے تھے۔ یہ سفید کوٹ چیمپئنز ٹرافی کے فاتحین کو ایک خصوصی اعزاز کے طور پر دیا جاتا ہے، جو ان کی محنت اور عزم کی علامت سمجھی جاتی ہے۔آئی سی سی کے مطابق، یہ سفید کوٹ چیمپئنز ٹرافی میں فاتح ٹیم کی برتری اور عزم کی علامت کے طور پر پہنا جاتا ہے۔

 ہر میچ میں نہ صرف ٹرافی کے لیے بلکہ اس قیمتی سفید کوٹ کے لیے بھی ٹیمیں مقابلہ کرتی ہیں، جو ایک بے مثال عزم کی علامت ہے اور کھلاڑیوں کے اس سفر کی نمائندگی کرتا ہے جہاں وہ ٹرافی جیتنے کے لیے ہر چیز داؤ پر لگا دیتے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی وہ واحد آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے جس میں فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر سفید کوٹ پہنایا جاتا ہے، اور یہ کوٹ ان کے عزم اور محنت کی نشانی بن جاتا ہے۔