بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ 140 کروڑ بھارتیوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہوں گی جب ان کی ٹیم دبئی میں ٹورنامنٹ کے لیے میدان میں اترے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم بہترین کارکردگی دکھا کر چیمپئنز ٹرافی کو جیتنے اور اسے واپس وانکھیڈے اسٹیڈیم لے کر آئیں گے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور 9 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں آٹھ ٹیموں کے 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ میچز دبئی اور پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔
بھارتی ٹیم کا اسکواڈ درج ذیل ہے:
روہت شرما (کپتان)
شبمن گل (نائب کپتان)
ویرات کوہلی
شریاس آئیر
کے ایل راہول
ہاردک پانڈیا
اکسر پٹیل
واشنگٹن سندر
کلدیپ یادیو
جسپریت بمراہ
محمد شامی
ارشدیپ سنگھ
یاشاسوی جیسوال
رشبھ پنت
رویندرا جدیجا
چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:
20 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی
23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
2 مارچ: نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، دبئی