چوہنگ ٹریفک حادثے میں 36 سالہ زاہدہ بی بی دم توڑ گئی ، بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جان سے گئے،ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق چوہنگ ٹریفک حادثے میں 36 سالہ خاتون جان بحق ہوگئی حادثہ موٹر سائیکل اور ٹرالے کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیامتوفیہ کی شناخت 36 سالہ زاہدہ بی بی کے نام سے ہوئی کبیر والہ کی رہائشی تھی جبکہ نصیر آباد کے علاقہ میں بے ہوشی حالت میں ملنے والا بزرگ شہری دوران علاج دم توڑ گیا60 سالہ بزرگ شہری کی شناخت نہ ہو سکی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی