موٹروے ایم 4 پر شاہ رکن عالم انٹرچینج کے قریب حادثہ ہوا‘ بس کراچی سے سوات جا رہی تھی
لاہور(آن لائن)موٹروے ایم 4 پر شاہ رکن عالم انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور 22 ویلر ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی اور متعدد زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی‘ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 شدید زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے