2جعلی مجسٹریٹس گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ لاہور نے کارروائیاں کر کے دو جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دھر لئے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سبزہ زار پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف مقدمات کا اندراج کرا دیا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارروائیوں کی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی جس کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی بھرپور کارروائیوں سے مثبت اثرات نظر آنے لگے ہیں۔خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد ،مقدمات کا اندراج کیا گیا ،26مقامات پر خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا گیا ، 25وارننگز، 1لاکھ سے زائد روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔