نوسر بازخود کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بتا کر اشیا کی قیمتیں چیک کر رہے تھے رنگے ہاتھو ں پکڑے گئے، مقدمات درج
لاہور (کرائم رپورٹر )ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے نشتر ٹائون سے 3جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرفتارکر لیا۔ نوسربازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کر ا دیا گیا۔ تینوں نوسر بازخود کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بتا کر اشیا کی قیمتیں چیک کر رہے تھے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی موقع پر پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے تینوں نوسر بازوں کو رنگے ہاتھوں کو پکڑا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق تینوں جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ڈی سی نے کہا شہری نو سر بازوں سے ہوشیار رہیں، جہاں کہیں کرپٹ اور بلیک میلنگ عناصر پائیں، فوری اطلاع دیں۔