انٹر میڈیٹ امتحانات:2جعلی امیدوار پکڑے گئے

لاہور (خصوصی رپورٹ)انٹر امتحان میں گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ رول نمبر 250517 مدثر علی کی جگہ اس کا بھائی حسنین علی امتحان دیتے ہوئے گرفتار ہوا جبکہ رول نمبر 250667 محمد حزیفہ کی جگہ سجاول نامی جعلی امیدوار پکڑا گیا۔بورڈ حکام کے مطابق دونوں جعلی امیدواروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسی امتحانی مرکز میں نقل کے دو کیسز بھی رجسٹرڈ کیے گئے، جن میں رول نمبر 250410 محمد بلال نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا جبکہ رول نمبر 250514 محمد سفیان کے خلاف یوایم سی بنایا گیا ہے۔