لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود کو سی سی ڈی کا ملازم ظاہر کرنے والے دو جعلی اہلکاروں کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد اور اے ایس آئی صداقت علی نے 15 کی کال موصول ہونے پر فوری کارروائی کی۔ پولیس ٹیم نے تاجپورہ سکیم کے قریب ناکہ بندی کے دوران دو مشتبہ افراد، عمار اور زین، کو حراست میں لیا جو خود کو سی سی ڈی کے اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کی چیکنگ کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان اپنی شناخت ثابت نہ کر سکے اور جلد ہی پولیس کے سامنے بے نقاب ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی کینٹ اختر نواز نے بروقت کارروائی پر اے ایس آئی صداقت علی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کو بدنام کرنے والے نوسرباز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔