لاہور (آن لائن) 2جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تحصیل علامہ اقبال زون میں دکانداروں سے بھتہ وصول کرتے ہوئے 2جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوگرفتار کیا گیا ،دونوں نوسرباز دکانداروں سے بھتہ وصول کر رہے تھے،جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود کو اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون کے نمائندگان بتاتے تھے،جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکانداروں سے دھوکا دہی اورفراڈ سے پیسے اکٹھے کرتے تھے۔ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون موقع پر پہنچ گئے،اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون نے نوسربازوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر کے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق محمد شفیق اور اعجاز نامی نوسربازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ۔