لاہور (کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے آئس تیار کر کے فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تنویر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں اسے آئس تیار کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے آئس بنانے کے لیے ایک منی فیکٹری قائم کر رکھی تھی۔ اس کے قبضے سے 2160 گرام تیار آئس، آئس بنانے والا کیمیکل میٹریل، سلنڈر، چولہا، پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔