صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کی نماز جنازہ آبائی گائوں میں ادا

صوابی (آئی این پی)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل احمد خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گائوں احد خان میں ادا کی گئی، سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اپنے بھائی کی نماز جنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، رہنما تحریک انصاف اسد قیصر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا کہ میرے بھائی کے قاتل کو فی الفور گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈی پی او صوابی کے مطابق گذشتہ رات شکیل احمد ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے، ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچا ئوکیلئے گئے تھے، اسی دوران فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔