ڈولفن اہلکار عظیم کا نماز جنازہ آبائی گاؤں ادا کردیا گیا

 اہلکار اپنے بھائی کے ہمراہ دوکان پر بیٹھا ہوا تھا، ملزموں نے قتل کردیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اہلکار عظیم کا نماز جنازہ آبائی گاؤں مانگا منڈی تالاب سرائے میں ادا کر دیا گیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن نماز جنازہ میں ڈولفن آفیسرز، پی آر یو اوردیگر سٹاف نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں اہل علاقہ سماجی و مقامی سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔ڈولفن اہلکار گزشتہ روز مانگا منڈی میں فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھامقتول ڈولفن اہلکار اپنے بھائی کے ہمراہ دوکان پر بیٹھا ہوا تھاقاتل ملزمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہیں ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ ڈولفن اہلکار کے لواحقیں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گااہلخانہ کی فلاح و ویلفیئر کیلئے تمام تر انتظامات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے گا۔