چیئرمین سینیٹ کا سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل پر اظہارِ افسوس اور شکیل احمد خان کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہاراور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے شفاف تحقیقات کی جائے۔انسانیت کے خلاف سنگین واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے،آمین۔