گلزار جاگیر کے 18طلبہ نے نویں جماعت کے امتحان میں حصہ لیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )نہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے آبائی گاوٓں گلزار جاگیر کے 18طلبہ میں سے صرف ایک پاس ہوسکا جبکہ صوبے بھر میں تین لاکھ 80 ہزار امیدواروں میں سے صرف 45 فیصد کامیاب ہوئے جبکہ 55 فیصد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔نتائج کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ لڑکیوں کی کارکردگی لڑکوں سے بہتر رہی، لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 58 فیصد رہی جبکہ لڑکوں کے پاس ہونے کا تناسب 35 فیصد ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ یہ نتائج تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کی فوری ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا اکاوٓنٹ پر نتائج کا تجزیہ شیئر کرتے ہوئے سخت بیان جاری کیا کہ ہمارے پاس خوفناک نتائج کے ساتھ شارٹ لسٹ کئے گئے سکول ہیں،جو اربوں روپے اخراجات کے بعد صفر آوٓٹ پٹ دے رہے ہیں ، اس امر پر سزالازمی ہے ،میں اپنے ہی آبائی شہر اور تحصیل پتوکی سے سکولوں کا احتساب شروع کروں گا۔بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ اور سکولوں کی فہرستیں بھی تیار کی جا رہی ہیں اور انہیں انعام دیا جائے گا۔