کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کیلئے دی گئی بولی کی منظوری

اسلام آباد( آن لائن )نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار  کی زیرِ صدارت  کابینہ کمیٹی برائے نجکاری  کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں  فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے دی گئی بولی کو منظوری  دے دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لیے پیش کی گئی بولی  مقررہ ریفرنس پرائس سے زیادہ  تھی۔ اس فیصلے سے  متحدہ عرب امارات کی نامزد کمپنی کے ساتھ سرکاری سطح (G2G) پر  معاہدے کی راہ ہموار  ہو گئی ہے۔