افغانستان سمگل کرنے کیلئے جعلی کرنسی بنانیوالا گروہ گرفتار

 شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)فیروزوٹواں کے محلہ رحمن پورہ رانا ٹا ئون میں جعلی کرنسی تیار کرنیوالا گروہ گرفتار کر لیا گیا ،جعلی کرنسی پشاور سے افغانستان بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، بتایا گیا ہے حساس ادارے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر وہاں سے جعلی کرنسی تیار کرنیوالی مشین،کاغذ،کیمیکل،لیپ ٹاپ قبضے میں لے لئے،تیارشدہ جعلی کرنسی جس میں امریکی ڈالر،سعودی ریال،یواے ای درہم،عمانی ریال، افغانی اور پاکستانی کرنسی بھی بر آمد کر لی گئی ،گرفتارہونیوالوں میں ریاض انصاری اسکے دوساتھی شامل ہیں۔